کورونا، ایس او پیز کی خلاف ورزی، 3 ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان
لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ماسک نہ پہننے پر تین دن کے دوران 3 ہزار سے زائد گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کردیے گئے۔ جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 سو سے زائد دکانیں سیل کردی گئیں۔
فیس ماسک کیوں نہیں پہنا ۔ 3 دن مین 3 ہزار چالان کردیئے گئے۔
ٹریفک پولیس کی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی گائیڈ لائنز پرعمل نہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگئی۔
دوسری جانب گزشتہ تین دن کے اعداد وشمار کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 133 مقدمات درج کرکے 9 سو سے زائد دکانوں کو سیل کردیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ بھی کیا اور دکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے 2 ہزار دوکانوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی ۔
Comments are closed on this story.